اسلام آباد (لیڈی رپورٹر ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر 28 جنوری کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔تحریری حکم نامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جاری کیا ہے جس میں نیب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیاگیا ہے ،درخواست کی مزید سماعت کل 6 فروری کو ہوگی۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 18 فروری کو مقرر ہے ۔