لندن(آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے کہا ہے خواہش ہے والد کا علاج ایک چھت تلے ہو لیکن ان کی طبیعت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ والد کو متعددبار مشورہ دیاکہ امریکا سے علاج کروائیں،اگلے چند روز میں متعدد بار ہسپتال جانا پڑے گا،بون میروکی تشخیص کا معاملہ حساس ہے ، قوم ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج کا دن بھی گھر پر گزاریں گے جہاں ان کے 2 تھراپی سیشن ہوں گے ، انہیں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی دی جارہی ہیں،ان کا پی ای ٹی سکین جمعرات کو ہوگا جس کے بعد ڈاکٹرز علاج سے متعلق لائحہ عمل طے کریں گے ۔