لاہور(نامہ نگار خصوصی)لیگی قائد نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے معاملہ پر شریف خاندان نے وکلا کو معاملے کے قانونی حل کے لیے گرین سگنل دے دیا ،نواز شریف کے وکلا نے ضمانت میں توسیع کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ،وکلا کا حتمی مشاورتی اجلاس جلد ہو گا جس میں ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا ،درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔