لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے ذاتی معالج نے ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کو فالج کاخطرہ ظاہرکردیا،سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کیساتھ میڈیا کونوازشریف کی صحت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹرعدنان نے کہانوازشریف کی طبیعت کو ٹھیک نہیں کہاجاسکتا،پلیٹ لیٹس مستحکم رکھنے کے لیے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں، میڈیکل رپورٹ جلد متوقع ہے جسے عدالت میں جمع کرایا جائے گا ،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ہفتے میں دوبارچیک کئے جاتے ہیں،ان کی طبی صورتحال کی بڑی وجہ ان سے جیل میں رکھا گیا سلوک بھی ہے ۔ حسین نواز نے کہانوازشریف کوکوٹ لکھپت جیل سے کیوں نیب آفس منتقل کیا گیا، نیب کی حراست سے قبل نوازشریف کے پلیٹ لیٹس75ہزارتھے ،نیب کی حراست کے دوران پلیٹ لیٹس تیزی سے گرے ،نیب کی حراست میں پلیٹ لیٹس 16ہزاررہ گئے تھے ،میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا،میڈیکل رپورٹ آنے پرہربات واضح ہوجائیگی،پلیٹ لیٹس متوازن ہونے کے بعد ہی نواز شریف کو لاحق امراض کا علاج شروع ہوسکے گا،والد کو قیدتنہائی میں رکھاگیا،جیل میں اذیت دی جاتی رہی،باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتارکیاگیا،اہلیہ کی وفات کا میاں صاحب پرگہرا اثرہے ،ڈاکٹرنوازشریف کوکچھ دیئے جانے کی تحقیق کررہے ہیں،بیماری کوسیاست کی نظرکیاجارہاہے ،علاج کیلئے فی الحال امریکہ جانے کا پروگرام نہیں،کیروٹڈآرٹری کا علاج امریکہ میں ممکن ہے ،نوازشریف کی صحت یابی کی مدت کا تعین مشکل ہے ، ابھی تومرض کی تشخیص نہیں ہوئی۔