لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان جیسا دیانتدار ،مخلص اور محب وطن لیڈر ہمیں قسمت سے ملا ہے اور اب ہمارے ملک میں تبدیلی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔عمران خان نے کرپٹ اور چور حکمرانوں کے خلاف جو طبل جنگ بجایا ہے ہم ایسے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔گلشن راوی اور شام نگر میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ووٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کے بعد شہباز شریف اور زرداری کی باری ہے ۔ اور انشاء اﷲ اب ہمار ملک ان چور اچکوں اور لیٹروں سے پاک ہوگا۔ عمران خان کی 25سالہ سیاسی جدوجہد کا رزلٹ اب سامنے آرہا ہے اب ہمارے ملک کے چپے چپے میں پی ۔ٹی ۔ آئی کی طوطی بول رہی ہے ۔عمران نے جو کہا کر کے دکھایا ہے ،KPK میں تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔وہاں تعلیم ،صحت اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور اگر مرکز میں ہماری حکومت آئی تو پھر سارا ملک روشن ہوگا ہر طرف انصاف ہوتا نظر آئے گا۔کرپٹ اور نااہل لوگوں کی تحریک انصاف میں بھی کوئی جگہ نہیں ہے ۔