لندن (92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک )قائد ن لیگ نواز شریف نے لندن برج ہسپتال میں پھرچیک اپ کرایا،وہ 2گھنٹے تک ہسپتال میں موجودرہے ،نوازشریف کیساتھ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، بیٹے حسین نواز اورمسلم لیگی کارکن بھی ہسپتال آئے ۔نواز شریف سے ایون فیلڈفلیٹس لندن میں ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا عمران خان میں اپوزیشن کیلئے بغض بھرا ہے ،ان کو پاکستان کے مسائل کااحساس نہیں، وزیراعظم کاصرف اپوزیشن کو ملیامیٹ کرنے کاایجنڈاہے ،ان کااوپروالاچیمبرخالی ہے ، میٹروٹرین پرپنجاب حکومت نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا،ٹرین کے افتتاح میں 2 سال تاخیرہوئی، میٹروٹرین عظیم اور عوام دوست منصوبہ ہے جس سے لاکھوں عوام کو فائدہ ہو گا ، میٹروٹرین شروع ہونے پرقوم کو مبارکباد دوں گا، اس سے ٹریفک کے مسائل حل اورآلودگی کاخاتمہ ہوگا،لوگ اپنی منزل پرجلدی پہنچیں گے ،جلد پارٹی قائدین سے ملاقات کرونگا،نوازشریف کی صحت سے متعلق ڈاکٹرعدنان بتائینگے ۔ادھرمسلم لیگ (ن)کا لندن میں گزشتہ روز ہونے والا اجلاس نواز شریف کے طبی معائنہ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس اب شہبازشریف کی قیادت میں آج ہوگا۔دوسری جانب لندن جانے والے لیگی رہنماؤں نے پارٹی صدر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں اہم امورپرغیررسمی بات چیت کی گئی،لیگی رہنمائوں نے نوازشریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ن لیگ نے حکومتی صفوں میں بڑھتی بے چینی سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا،حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ، ایک اور لندن پلان کی بازگشت سنائی دینے لگی،دیگر جماعتوں سے مثبت ردعمل ملنے پر تحریک عدم اعتماد لانے کا امکان ہے ۔