اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے خبردار کیا ہے کہ ’’ شرداری مافیا ‘‘ آٹا بحران کے نام پر عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے ۔ گزشتہ روزاپنے بیان میں عامرمغل نے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی آٹے کا بحران نہیں ۔20 کلو آٹے کاتھیلا مقررہ ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کولوٹنے والے شریف برادران اور زرداری عوام سے لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں اور اپنی بیرون ملک لوٹی ہوئی دولت واپس لے آئیں تو پاکستان میں غریبوں کو فری آٹا بھی مل سکتا ہے ۔