لا ہو ر ( کر ائم ر پو ر ٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں صرف انکی فیملی کے ارکان ملاقات کرینگے جبکہ انکی ن لیگ کے رہنما ئوں اور کارکنوں کیساتھ ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ذرا ئع کے مطا بق نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کے باعث جیل کے ڈاکٹروں نے ان کو کم گفتگو کا مشورہ دیا ہے ۔ نواز شریف کی طبیعت خرابی پر ہی جیل حکام نے لیگیوں کی اپنے قائد سے ملاقاتیں منسوخ کی ہیں۔ گزشتہ روز ملاقاتوں کی بھجوائی جانیوالی فہرست جیل حکام نے مسترد کر دی ہے ۔آج سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف سے ملاقات نہیں کر سکیں گے ۔