لاہور( پ ر ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی راہ میں حکومتی حائل کردہ رکاوٹوں کی پوری قوم مذمت کر رہی ہے ضمانت کے وقت تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے جاچکے ہیں محمد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کو مشروط کرنا ناقابلِ فہم حکومتی فیصلہ ہے آئینی اور قانونی تقاضے پہلے ہی پورے کئے جاچکے ہیں۔