اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق وزیر قانون بابر اعوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے سے متعلق قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسد قیصر نے کہا بطور سپیکر قومی اسمبلی آئین اور ارکان کا خیال رکھنا ان کا فرض ہے ۔بابر اعوان نے کہا نواز شریف کو انسانی اور طبی بنیادوں پر باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ حکومت عدالتی فیصلوں کو من و عن قبول کرتے ہوئے عمل کرتی ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ تھا صحت پہلے سیاست بعد میں، ماضی میں شخصیات بیان حلفی دیکر گئیں تاہم واپس نہ آئیں ۔