اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،سپیشل رپورٹر ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ خدا کی قسم نواز شریف علاج کرانے کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔گزشتہ روزشہبازگل نے ٹو یٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب نواز شریف صحتمند ہونے کے باوجود لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ۔ن لیگ کے رہنما کس ڈھٹائی سے غیرت،شرم وحیا کی بات کر رہے ہیں جبکہ موصوف کے ساتھ سٹیج پرچور ٹولہ کے ارکان ہی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج کو ایک پیج پر کہنے والے مودی اور جندال کو گھروں تک بغیر ویزہ آنے دیتے تھے اورپوچھنے پر اپنی ہی فوج کے خلاف ہو جاتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج الحمدللہ قومی سلامتی کے معاملے پر فوج ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہے ، فرق یہ کہ ان کے بیان ہمیشہ بدلتے رہے جنہیں گھسیٹناتھاانہیں گلے لگایا ،عمران خان کا ایک ہی بیان رہا کہ یہ چور ہیں۔