جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے باہر بھجوانے میں میراکردار ہے ،نوازشریف اپنا علاج مکمل کرائیں، فی الحال واپس نہیں آنا چاہئے ،جدہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہاکہ اگر یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو تیار نہیں ہو گا، پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی، ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں، اتحاد میں شامل فسادئیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے کیونکہ شہبازشریف کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ، میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔