نواں لاہور (نمائندہ 92 نیوز) سکول ٹیچرنے کلاس ون کے طالب علم کوتشددکا نشانہ بنا ڈالا۔ معلوم ہو اہے کہ چک 415ج ب چندر کیکے ابرارحسین کاپانچ سالہ بیٹا عثمان نجی سکول میں کلاس ون کا طالب علم ہے جسے آسیہ نامی ٹیچرنے سبق یادنہ کرنے پر شدید تشددکا نشانہ بنایا،بچے کو فوری طورپر سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیاگیا۔