ریاض(ویب ڈیسک) نازک ٹشو پیپرز پر قلم اور ہاتھ کی حیرت انگیز صفائی سے خوبصورت تصاویر تخلیق کرنے والے، خداداد صلاحیتوں کے مالک سعودی نوجوان عبد اللہ الحامد نے کبھی کوئی پینٹنگ نہیں بنائی تھی اور اب بھی وہ یہ کام صرف اپنے شوق کی تسکین کیلئے کرتے ہیں۔الحامد نے بتایا کہ ایک بار ’’اتفاقاً فارغ بیٹھے ہوئے مجھے ٹشو پیپرز پر تصاویر بنانے کا خیال آیا۔ پہلی کامیابی یوں دل کو بھائی کہ پھر جب بھی کسی کیفے یا ویٹنگ ایریا میں انتظار کی گھڑیاں کاٹنی ہوں تو ٹشو پیپر پر تصاویر بنانے لگتا ہوں۔ پہلے آڑی ترچھی لکیریں ڈالتا تھا لیکن آہستہ آہستہ فن میں مہارت آگئی اور لوگوں کی جانب سے پذیرائی بھی ملنے لگی۔‘‘