لاہور(نمائندہ خصوصی سے /کامرس رپورٹر )ہمیں ان نوجوانوں کے سٹارٹ اپس یا نئی کاروباری جہتوں کو فروغ دینا ہوگا۔جب تک نوجوانوں کو اپنے کاروبار کی تلقین نہیں کی جائے گی معاشرے سے بیروزگاری کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں سٹارٹ اپس بزنس کے حوالے سے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی جانب سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب بورڈ برائے سرمایہ کاری و تجارت کے زیراہتمام ’’سٹارٹ اپس کے قومی مقابلے ‘‘ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے منتخب 52 سٹارٹ آپس کمپنیوں نے شرکت کی۔چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے کہا کہ کچھ کر گزرنے کا حوصلہ بھی اس وقت پیدا ہوتا جب انسان اپنے اردگرد کے ماحول اور وقت کی تیز ترین رفتار کے ساتھ چلنے کی کوشش کرتا ہے ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اس وقت نوجوان نسل کے لیے بہت اچھے اقدامات کر رہا ہے ۔باقی اداروں کو بھی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرح تاجروں کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں ۔سیکرٹری انڈسٹری کیپٹن (ر)ظفر اقبال نے کہا کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ تقریب سے معروف کاروباری شخصیت اوف نیٹ سول کمپنی کے مالک ایوب غوری نے کہاکہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاری کے فروغ اور سٹارٹ اپس کیلئے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک ٹھوس اور پائیدار پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے ۔ تقریب میں میجر جنرل ریٹائرڈ عبید بن ذکریا وائس چانسلر ایل جی یو، ہارون شوکت چیف آپریٹنگ آفیسر پبٹ، رانا وقاص ہیڈ آف انویسٹمنٹ ایڈوائزری پبٹ، چیف ایگزیکٹو PKG چودھری خلیل، ڈپٹی سی ای او ہواوے احمد بلال مسعود، حسن ارشد ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلشن اوبر، ڈاکٹر سمیرا رحمان ریکٹر سپریر کالج، یاسر بچہ سی ای او بچ انٹرنیشنل ہسپتال اور شعیب ملک ڈائریکٹر کوثر گروپ آف کمپنیز بھی موجود تھے ۔