جوہانسبرگ(سپور ٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں۔سابق کپتان جنوبی افریقہ شان پولاک نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی۔ شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں۔ نوجوان کرکٹر ز اگر بیٹنگ کی تکنیک سیکھنا چاہتے ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں۔