مکرمی !آج، دنیا کو ایک انتہائی اہم چیلنج کا سامنا ہے: دُنیا کے 1ارب80کروڑ نوجوان، جن کی عمریں10سے24سال کے درمیان ہیں اور ان میں سے1کروڑ نوجوان، ہر ماہ، پیشہ وارانہ زندگی شروع کرنے کی عمر کوپہنچ کر، پراڈکٹو(پیداواری) زندگی گزارنے کا آغاز کرنے کے لیے پرتولنے لگتے ہیں،کیا، ان نوجوانوں کو مطلوبہ تعلیم فراہم کی جارہی ہے؟ جن کو ضروری ہنر(Skills) اور تربیت (Training)چاہیے، کیا انھیں وہ مل رہی ہے؟ یا پھر وہ پیچھے رہ جائیں گے؟یہ نوجوان طبقہ، دُنیا کو ایک ناقابلِ یقین موقع اور آپ کے کاروبار کو ایک نئی تحریک فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کے مستقبل کے ملازمین اور صارفین ہی نہیں بلکہ یہ کل کے خواب دیکھنے والے، کچھ کرنے کا عزم اور سوچ رکھنے والے لوگ ہیں، درحقیقت یہ کل کے لیڈرز (سربراہان) ہیں۔ ذرا تصور کریں کہ وہ کیا کچھ تخلیق کرسکتے ہیں، طب میں علاج کی نئی دریافتیں، آمدو رفت کے نئے ذرائع، ابلاغ کے انوکھے طریقے، زیادہ پائیدار معیشتیں اور غالباً زیاہ پُراَمن دنیا،ان کی زندگی کا پیشہ وارانہ دور نئی پیش رفتوں، ایجادات اور ترقی سے بھرپور ہوسکتا ہے۔ (ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم)