مکرمی !سول اسپتال نوشہرو فیروز کا بلڈ بینک ضلع میں سرکاری شعبے میں واحد رجسٹرڈ بلڈ بینک ہے۔ لیکن افسوس کہ پچھلے 10 برسوں سے یہ پیتھالوجی لیبارٹری، پیتھالوجسٹ اور ہیماٹولوجسٹ کے بغیر چل رہی ہے ۔مشاہدہ کرتے وقت ، یہ نوٹ کیا گیا کہ یہاں تین پرانے فرج بغیر کام کے شو پیس کے طور پر رکھے گئے ہیں۔ ہیماٹولوجی اینالائزر جسے 2016 ء سے ابھی تک انسٹال تک نہیں گیا کا بلڈ بینک اور پیتھالوجی لیبارٹری میں خون کی منتقلی کے حوالے سے اہم کردار ہے۔ جو ایچ آئی وی / ایڈز ، ہیپاٹائٹس وغیرہ جیسے امراض کی تشخیص کے لیے لازمی ہے۔ سول اسپتال نوشہرو فیروز انتظامیہ ان بڑے مسائل کی ذمہ دار ہے۔ ہم ، نوشہرو فیروز کے شہری سندھ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پیتھالوجسٹ کی تقرری کے ساتھ اس بلڈ بینک کو انچارج ریجنل بلڈ سنٹر (آر بی سی) شہید بینظیر ، نواب شاہ آباد کو ہفتہ وار بنیادوں پر بلڈ بینک کے کام کاج اور انتظام کی ذمہ داری ہے۔ اس سے ہمارے علاقے کے غریب اور نادار مریضوں کو فائدہ ہوگا اور خون کی منتقلی کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ (ڈاکٹر عبدالقدیر میمن نوشہرو فیروز)