برسلز(ویب ڈیسک) جب والدین یا سرپرست کسی نومولود بچے کی نقل اتارتے ہیں تو چھ ماہ کا بچہ بھی اسے پہچانتا ہے بلکہ اس عمل کو پسند بھی کرتا ہے۔سویڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ بچہ اپنی نقل اتارنے کے عمل کو بہت دوستانہ تصور کرتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی بچے کی نقل اتار رہا ہے تو بچہ اس بڑے کو دیر تک دیکھتا رہے گا اور مسکراتا رہتا ہے۔ اور اگر بڑے بچے کی نقل کی بجائے اپنے انداز میں ردِ عمل کریں تو بچہ ان پر کم کم توجہ دیتا ہے۔ تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے چھ ماہ کے بہت سے بچوں کو ساتھ وقت گزارا ہے۔