لاہور (اپنے خبر نگار سے ) نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ انٹر یونیورسٹی تقرری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ تقرری مقابلوں میں مجموعی طور پر 20 مختلف سر کاری و نجی جامعات کو مدعو کیا گیا تھا جس میں سے 12 یونیورسٹیوں نے رجسٹریشن کراتے ہو ئے حصہ کیا جبکہ 12 امیدواروں نے اپنے طور پر مقابلے میں حصہ لیا۔ تقرری مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیئرمین انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی نے شر کت کی۔ تقرری مقابلے میں اردو درجہ بندی میں اول پو زیشن یونیورسٹی آف لاہور کے طالبعلم عبد اﷲ وڑائچ، دوئم پوزیشن پنجاب گروپ کالجز سے حافظ احمد جبکہ تیسری پوزیشن جی سی یو لاہو ر کے آریان حسین نے حاصل کی۔ ٹیم ٹرافی کی حق دار جی سی یو قرار پائی۔ انگریزی مقابلوں میں پہلے نمبر پر جی سی یو کی طالبہ فاطمہ ناصر، دوسرے نمبر پر کنئر ڈکالج کی حبہ ڈار جبکہ تیسرے نمبرپر ایف سی کالج کے طالبعلم شوال احمدرہا۔ مقابلوں میں ججز کے طور پر رامیش خان، مریم طارق ٹوانہ، نعیمہ سرفراز، محمد عدنان ، محمد زاہد اور سعدیہ طاہرہ نے فرائض سر انجام دیے ۔ تقرری مقابلوں کا انعقاد نور یونیورسٹی کے تقریری کلب کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں تقریر ی کلب کی سرخیل طالبہ زینب الیاس نے بھی شر کت کی۔ ڈاکٹر ظفر اقبال نے انعامات تقسیم کیے ۔