لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری نے عون چودھری سے دوبارہ شادی کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دے دیا۔نور بخاری نے سابق شوہر کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا عون چودھری کی شیئر کردہ تصویر پر نور بخاری کی بہن فاریہ بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ماشاء اﷲ، اﷲ نظر بد سے محفوظ رکھے جس کے ساتھ ساتھ نور کی نہایت قریبی دوست ریچل خان، اور صوفیہ سمیت بہت سے ا فراد نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نور بخاری کی پانچویں شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی نور نے تردید بھی کی گئی تھی عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے ۔ولی حامد خان سے نور نے چوتھی شادی شادی کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نور اور عون کی شادی کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور نور کچھ عرصہ پہلے دوسری بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں۔