لاہور(جنرل رپورٹر)صادق آباد کے 330کلو وزنی نورحسن نجی ہسپتال میں8ویں روز سے زیر علاج ہے ۔پروٹین ڈائیٹ کی وجہ سے نور حسن کا آٹھ روز میں 10 کلو وزن کم ہوا ہے ۔نور حسن کو ہائی پروٹین، لو فیٹ اور لو کاربوہائیڈریٹ والی خوراک دی جارہی ہے ۔سرجن ڈاکٹر معاذ الحسن نے کہا کہ نور حسن کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل ہیں، سرجری کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی میٹنگ میں ہو گا۔نور حسن کی فزیوتھراپی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔