لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ نور مقدم کے والد کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف کب ملے گا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر نور مقدم کے والد کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سوال اْٹھایا کہ کیا اس باپ کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف ملے گا؟ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آخر مسئلہ کیا ہے ۔