اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،نیٹ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات فوری طور پر شروع کرنا چاہئیں اور وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی میں پیش ہوں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا پیر کے روز احتساب عدالت آصف زرداری پر بذریعہ ویڈیو لنک فرد جرم عائد کرنے جا رہی ہے ، عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی، ان کے خلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہئے اور نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں۔