نوشہرہ (نمائندہ92نیوز)نوشہرہ کے علاقے نظام پور کی پہاڑیوں میں پولیس اور ملک دشمن عناصر کے خلاف مقابلہ ہوا جس میں 2پولیس اہلکار شہید، ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔نوشہرہ کے علاقے نظام پور کی پہاڑیوں میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت4 پولیس جوان زخمی ہوگئے ، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اسفندیار اور اسدکے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں عاکف،زین اﷲ،راہد خان اور ایس ایچ او نظام پور مسعود خان شامل ہیں۔دریں اثناء نظام پور میں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی نمازجنازہ میں ڈی آئی جی مردان محمد علی گنڈا پور ، ایم پی اے ادریس خٹک اور دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی، پولیس اہلکار اسد کا تعلق پبی سے تھا ، اہلکار اسفندیار کا تعلق نوشہرہ کے علاقے خیشگی سے تھا۔