لاہور ( سپیشل رپورٹر ) نواب ٹائون میں قتل ہونے والے 10 سالہ بچے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ بچے کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔ مزید تصدیق کے لیے جسمانی اعضا کے نمونے فرانزک لیب بھجوادیئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے باپ سے متاثر ہوکر معصوم بچوں سے زیادتی شروع کی۔ والد نے کئی بچوں سے زیادتی کی ۔شکایت پروالدہ، والد اور بچوں کو لیکر متاثرہ بچوں کے والدین سے معافی مانگنے پہنچ جاتی تھی ۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق پولیس نے ملزم کے بیان پر اسکے والد لطیف کو بھی گرفتار کرلیا ۔