میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک)ٹینس کے عالمی نمبر ایک پلئیر نووک جوکووچ کی یو ایس اوپن میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے ۔نووک جوکووچ کے مطابق ابھی بھی مجھے علم نہیں کہ یو ایس اوپن کھیلوں گا یا نہیں تاہم یہ بات طے ہے کہ میں واشنگٹن اور سنسناٹی میں ایونٹس نہیں کھیل رہا ہوں،عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئرکے مطابق ان کی فرنچ اوپن میں شرکت یقینی ہے ، اس سے قبل میڈرڈ اور روم میں کھیلوں گا۔دوسری جانب نووک جوکووچ کا حال ہی میں کورونا ٹیسٹ بھی لیا گیا جو کہ منفی آیا ہے ۔