لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور 5 سال تک عہدے پر رہنے کے باوجود بیٹسمینوں کے مسائل کا حل نہیں تلاش کرسکے ، اب نوکری جانے کے بعد انہیں سسٹم میں خرابیاں بھی نظر آنے لگی ہیں۔ایک انٹرویو میں گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کیلئے بے پناہ جذبہ ہے اور کرکٹرز میں ملک کی نمائندگی کیلئے بڑی بے تابی نظر آتی ہے ، لیکن سابق کرکٹرز کی بے جا تنقید اور سیاست ایسے تجربات ہیں جو کبھی دوبارہ نہیں کرنا چاہوں گا، بورڈ میں بھی سیاست ہے ۔ایک سوال کے جواب میں گرانٹ فلاور نے کہا کہ فخر زمان کی بیٹنگ میں تکنیکی مسائل ہیں۔ بابر اعظم بہترین ہیں۔