لاہور(کامرس ڈیسک )نیسپاک کا عمان میں 40 سالہ کامیاب سفر مکمل ہونے پر نیسپاک ریجنل آفس عمان میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈی نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 1979 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک نیسپاک نے عمان میں زرائع مواصلات کی ترقی میں 60 سے 70 فیصد تک حصہ ڈالا ہے اور پاکستان کے لئے کثیر زرمبادلہ حاصل کیا ہے ۔ عمان میں نیسپاک نے اب تک 191 منصوبوں پر کام کیا ہے جن کی لاگت 9 بلین امریکی ڈالر ہے ۔ اہم منصوبوں میں خصب کوسٹل روڈ ، باتینہ کوسٹل روڈ ، مسقط سے خاتمات ملیہ روڈ (دبئی بارڈر) ، سوہر باریم روڈ ، زروب برائمی روڈ ، سوہر انٹر چینج ، سہر۔ یانکا روڈ شامل ہیں۔ رستاق - مسکین روڈ ، ملیدہ - ہزیم روڈ ، نزوا تھومریٹ روڈ ، تھومرائٹ سلالہ روڈ ، ڈائکہ ڈیم ، دربط ڈیم ، غلاجی ڈیم ، نکھل واٹر سپلائی منصوبے ، مسنہ سیوریج پروجیکٹ وغیرہ شامل ہیں۔ اس یادگار تقریب میں عمان میں پاکستانی تاجر برادری کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نیسپاک کے اہلکاروں کو تعریفی اسناددیں۔ معروف ص رؤف کلاسرا نے عمان کے ریجنل منیجر خادم حسین جھکر کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی۔ عمان میں نیسپاک کے بانی /سابق نائب صدر ظہور احمد منہاس نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔