بنوں (نمائندہ 92نیوز )ٹانک میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کو سرکاری اعزاز کیساتھ موسیٰ خیل میں سپر د خاک کر دیا گیا۔ گزشتہ روز ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی اہلکار سپاہی محسن ولد رقیب کی نماز جنازہ آبائی گاؤں موسیٰ خیل میں ادا کر دی گئی۔ شہید کو سلامی دی گئی اور سرکاری اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا ۔ٹانک میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کیا جن میں سے سپاہی محسن کا تعلق بنوں تحصیل ڈومیل سے تھا۔