لاہور ( کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے کہ نیک نامی کی شہرت خوشبو کی طرح ہوتی ہے جو ہر جگہ پھیل جاتی ہے ۔ محکمہ پولیس ایک فیملی ہے اور ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین ہمیشہ ہمارا حصہ رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی کاہنہ سید اقبال حسین شاہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا۔ سی ٹی او لاہورسید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد و دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔