کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھنے اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ برقرار،مرکزی بینک کے ذخائر 12ارب 50کروڑ ڈالر سے تجاز کرگئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائرایک ہفتے میں6کروڑ 22لاکھ ڈالر کی کمی 6ارب24کروڑ 24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار کے مطابق14فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر7کروڑ39لاکھ ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر12 ارب50کروڑ47 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اس کے مقابلے میں دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں6کروڑ22لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر گھٹ کر6ارب 24کروڑ24لاکھ ڈالر ہوگئے جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں1کروڑ17لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ذخائر کی مجموعی مالیت 18ارب 73کروڑ 54لاکھ ڈالرسے بڑھ کر18ارب74 کروڑ71لاکھ ڈالر ہوگئی جس میں ۔زرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کی جانب سے ڈالر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے تحت کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مسلسل کمی آرہی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں ٹی بلز کی فروخت کے سبب مرکزی بینک کے ذخائر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔