گوجرانوالہ(سپورٹس ڈیسک)کرکٹر حسن علی نے پی سی بی کی جانب سے لگائے جانے والے پری سیزن کیمپ کے ابتدائی دنوں کے لیے چھٹی مانگ لی، ان کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں طے ہے ۔پی سی بی نے پری سیزن کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں حسن علی کا نام بھی شامل ہے ، کھلاڑیوں کے لیے 19 اور 20 اگست کو منعقد کیے گئے کیمپ میں فٹنس ٹیسٹ شیڈول ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے ابتدائی دنوں میں کرکٹر حسن علی شریک نہیں ہو سکیں گے اور اس حوالے سے انہوں نے پی سی بی کو مطلع کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کیمپ کو جوائن کرتے ہی پہلے فٹنس ٹیسٹ دیں گے ۔