ہانگ کانگ سٹی ( نیٹ نیوز ) خصوصی انتظامی اختیارات کے حامل چینی علاقے ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم نے کہا ہے کہ علاقے کو پولیس ریاست میں تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہانگ کانگ کی پولیس کو پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پھینکے جانے والے پتھروں اور پٹرول بموں کا سامنا ہے ۔ پولیس کے دفاع میں جاری کئے گئے بیان میں کیری لیم نے پولیس پر مغربی ممالک کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے ۔