ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ میں گزشتہ روز بھی ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 6 مہینوں سے یہ مظاہرین ہر ویک اینڈ پر مرکزی اقتصادی گڑھ میں احتجاج کر رہے ہیں گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کو حکومتی منظوری حاصل ہے ۔ حکومت مخالف مظاہرین میں جوان اور بزرگ افراد کے ساتھ ساتھ خواتین اور طالب علم بھی شامل ہیں۔ہانگ کانگ میں اس ویک اینڈ پر بھی ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی ہے ۔ گزشتہ کئی مہینوں سے یہ مظاہرین ہر ویک اینڈ پر مرکزی اقتصادی گڑھ میں احتجاج کرتے ہیں، ہیومن رائٹس واچ ڈے کے موقع پر ہونے والے اس احتجاج کو حکومتی منظوری حاصل تھی۔ہانگ کانگ پولیس نے کہا ہے کہ بڑی جمہوریت پسند ریلی سے قبل چھاپے مارے گئے ہیں اور ایک پستول اور گولہ بارود سمیت ہتھیار ملے ہیں ، یہ مظاہرین سے قبضے میں لئے جانیوالے پہلے ہتھیار ہیں ۔