لاہور(کلچرل رپورٹر)نگار چودھری کا نیا ڈرامہ پلازہ تھیٹر میں شروع ہوگیا۔ اداکارہ نے دو ہفتے محفل تھیٹر میں سٹیج کیا جب کہ اب اُن کا ڈرامہ پلازہ تھیٹر میں پیش کیا جارہا ہے اداکارہ نگار چودھری نے بتایاکہ تمام تھیٹروں سے مجھے آفرز ہیں اور میں اپنے پرستاروں کی ڈیمانڈکے مطابق کسی تھیٹر میں پرفارم کرتی ہوں۔ گزشتہ ڈرامہ محفل تھیٹر میں سنوسجنا تھا جسے بہت پذیرائی ملی اب میں آج سے پلازہ تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں جس کیلئے میں نے خصوصی ڈانس آیٹم بھی تیار کی ہے ۔جس میں میرے ساتھ 8لڑکے پرفارم کررہے ہیں۔