اسلام آباد( نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی 21 مارچ کو نیب میں پیشی کے موقع پر احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کیخلاف درج مقدمہ کی نقل کے حصول کیلئے دائر درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی جبکہ مصطفی نواز کھوکھر نے سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی جو26 جون تک منظور کر لی گئی۔ بعد ازاں مصطفی نواز کھوکھر نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان نے سماعت کی اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت26 جون تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے خلاف ایف آئی آر کے معاملے پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کا نوٹس لینے کی استدعا کرونگا،انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کو پانج بجے گرفتار کیا گیا، مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے ساڑھے چار بجے نیب کی گاڑی کو روکا۔ہم دونوں ایوانوں میں عوام دشمن بجٹ کو پاس نہیں ہونے دینگے ۔