کرائسٹ چرچ (سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ نے فاسٹ باؤلر کائل جیمیسن کی شاندار باؤلنگ اور بلے بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 176 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیاجبکہاس فتح سے نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن سے شکست دے کر 118 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر آگیا ہے ۔نیوزی لینڈ نے لگاتار چھ ٹیسٹ میچز جیتے ہیں اور مارچ 2017ء سے ہوم گراؤنڈ پر کوئی ٹیسٹ نہیں ہارا۔ میچ کی دوسری اننگز میں چوتھے روز بھی پاکستانی بلے بازی ناکام رہے اور کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا ،اظہر علی 37رنز بنا سکے ،نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، میچ کے اورکیوی کپتان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 362 رنز کے خسارے سے دوچار پاکستانی ٹیم نے 8 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو نیوزی لینڈ کو نائٹ واچ مین کو محمد عباس کی وکٹ لینے میں زیادہ دیر نہ لگی جو صرف تین رنز بنا سکے ۔اظہر علی اور عابد علی کی جوڑی نے اگلے 15 اوورز تک کیوی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر کائل جیمیسن نے 26 رنز بنانے والے عابد کو چلتا کردیا۔حارث سہیل 16، اظہر علی37،محمد رضوان 10، فواد عالم 16، فہیم اشرف 28، ظفر گوہر نے 37 رنز کی اننگز کھیلیں تاہم یہ دونوں ہی باریاں قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے معمولی کوشش ثابت ہوئیں۔پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 186رنز پر ڈھیر ہو گئی اور نیوزی لینڈ نے میچ میں اننگز اور 176 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سیریز بھی2-0 سے اپنے نام کر لی۔نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں سمیت میچ میں مجموعی 11 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔