راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے ) جڑواں شہروں میں ڈینگی وبا کی طرح پھیل گیا ہے ۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی میں مزید 27 جبکہ اسلام آباد میں 6مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے ۔دوسری طرف بے نظیر بھٹوہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی شکایات بھی بڑھنے لگیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر جنید اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر عنایت میڈیا کو ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بتانے سے بھی کترانے لگے ہیں ۔راولپنڈی میں اب تک مجموعی طور پر 138مریضو ں میں ڈینگی کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے ایک مریض بدھ کو بے نظیر بھٹوہسپتال میں دم توڑگیا تھا ۔