لاہور(جنرل رپورٹر) سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم سکول سربراہان اور فیلڈ افسران کی غفلت سے متاثر ہونے لگی ہے ۔ فیلڈ افسران ڈیوٹیوں سے غائب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایات کو سکول سربراہان کے بعد فیلڈ افسران نے ہوا میں اڑا دیا ۔ فیلڈ افسران نے سکولوں کو وزٹ کرنا چھوڑ دیا ہے ۔سکول سربراہان بھی سکولوں میں انسداد ڈینگی مہم نہیں چلا رہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا سخت نوٹس لیا ہے ۔تمام فیلڈ اور مانیٹرینگ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کے اپنے رجسٹرڈ موبائلز کو ان رکھا جائے اور انسداد ڈینگی کے لیے رجسٹرڈ موبائل کے ساتھ سرویلنس کی تصویریں بھجوائی جائیں ۔