کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی صاف کرنے کا معاملہ سیاست کی نذرنہیں ہونے دینگے ،سندھ حکومت اگراب شہرکو صاف کرنا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے ،آج سے لیاری میں صفائی کا آغازہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی صدارت میں لیٹس کلین کراچی کے سلسلے میں سیکرٹریٹ این اے 247 میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پراراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی آفتاب صدیقی،شہزاد قریشی،ڈاکٹرسنجے ،جمال صدیقی،رابعہ اظفر،ارسلان تاج گھمن،سدرہ عمران سمیت دیگرمتعلقہ افراد بھی موجود تھے ،وفاقی وزیرنے کہا کہ برساتی نالوں کی صفائی کی وجہ سے برسات کا دوسرا مرحلہ شہرکیلئے زحمت نہیں بنا اورسڑکوں پرزیادہ دیرپانی کھڑا نہیں ہوا،انکا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں،شہرقائد کو صاف کرنیکا عزم لیکرنکلے ہیں،آج نماز جمعہ کے بعد لیاری میں صفائی کا آغازہوگا،ہم اس معاملے کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دینا چاہتے ۔