ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آبادشہر میں تقریبا ً پانچ ہزار سے زائد سوئی گیس کے میٹر نصب ہو گئے ہیں لیکن شہر میں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے ابھی تک کسٹمر سروس سنٹر قائم نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ہزاروں صارفین کو نئے کنکشن سمیت دیگر چھوٹی چھوٹی شکایت درج کے لئے تقریباً 180کلو میٹرکا سفر طے کر کے بہاولپور جیسے دور دراز شہر جانا پڑتا ہے جس وجہ سے صارفین سارا سارا دن کرایہ خرچ کرکے ذلیل و خوارہونے پر مجبور ہیں۔ شہریوں عبدالوکیل، وقاص، عمر، ابراہیم، حذیفہ، شاہ زیب، عثمان و دیگر نے محکمہ سوئی گیس سمیت متعلقہ تمام اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہزاروں صارفین کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں کسٹمر سروس سنٹر قائم کیا جائے ۔