ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان ایف آئی اے کی ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں کارروائیاں ہنڈی حوالہ منی لانڈرنگ کی 3کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی۔3 ملزم بھی گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق ملتان ایف آئی اے نے 24 گھنٹوں میں دو بڑی کاروائیاں کیں، کاروائیاں ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں کی گئیں جن میں ہنڈی حوالہ منی لانڈرنگ کے 3کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کر لی، کارروائی میں 3ملزمان گرفتار کر لیا ملزمان میں ڈی آئی خان سے رفیع اﷲ،ڈی جی خان سے نعیم اور ناظر شامل ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ارتضی حیدر کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔