لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ انیقہ علی نے اپنا ویڈیو سونگ ’’تاہنگاں تیریاں‘‘ میوزیکل چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا میوزک حلقوں اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہونے لگی میوزک ویڈیو منیب احمد نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کا میوزک دھیرو،کمپوز ناصر حسین نے کہا جبکہ اس کو افضل حسین نے تحریر کیا ہے اس حوالے سے انیقا علی نے نانٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصہ سے مختلف ویڈیو سونگ کی تیاریوں میں مصروف تھی جن میں سلسلہ وار ویڈیو سونگ کی ریلیز کی جاری ہیں میں نے کچھ کور سونگ کے ساتھ ساتھ اپنے نئے ویڈیوز بھی تیار کئے جن کو میوزک حلقوں اور شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ میرا نیا سونگ ’’ تاہنگاںتیریاں‘‘ بھی سابقہ گانوں کی طرح پذیرائی حاصل کر رہا ہے اس پنجابی سونگ کو سوشل میڈیا اور میوزک چینلز پر بریلیز کردیا گیا ہے ۔