لاہور (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی نئی فلم میں کیپٹن نوید ان کے ہیرو ہوں گے ،اداکارہ میرا آج کل نیویارک میں ہیں اور ایک بار پھر کیپٹن نوید کے ساتھ مختلف تقریبات میں جا رہی ہیں ۔ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ کیپٹن نوید میرے فیملی فرینڈ ہیں، اور میں آج کل امریکہ میں انہی کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن نوید کے ساتھ اچھے دن گزار رہی ہوں، یہاں آنے کا ایک مقصد فلم ’ٹرائی اینگل لو‘ بھی ہے جس کی تیاریوں میں مصروف ہوں، جس کے ہیرو کیپٹن نوید ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں میرا دل لگ گیا ہے ، انگریزی سیکھنے کے بعد کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔