مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی،نیٹ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے فلسطینی علاقوں پر صہیونی خود مختاری کے ویژن کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔عبرانی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ کچھ دو ،کچھ لو پر فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہے ،اگر فلسطینی مغربی کنارہ اور وادی اردن کے تمام علاقوں پر سکیورٹی کنٹرول پر راضی ہوجاتے ہیں تو وہ اپنی الگ ریاست کے حصول کی طرف جاسکتے ہیں۔ یتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی نیم خود مختار ریاست کے قیام اور اس کے حصول کیلئے 10 شرائط پرعمل درآمد کرنا اورتمام فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا سکیورٹی کنٹرول ماننا ہوگا۔دریں اثنااسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے مغربی مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔