اسلام آباد (این این آئی)چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم فرگوسن نے اضافی گیس بلوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی جس میں اوور بلنگ کی بنیادی وجہ گیس پریشر فیکٹر قرار دینے کا اوگرا کا موقف مسترد کرکے نئے سلیب کو گیس کی اوور بلنگ کی وجہ قرار دیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اووربلنگ میں 93 فیصدحصہ نئے سلیبزکا اور پریشرفیکٹرکاصرف ایک فیصدہے ، بقایاجات پرعائدسرچارج بھی اووبلنگ کی وجہ ہے ،ایل این جی کے باعث گیس حرارتی حدت کا یونٹ 9 سے بڑھ کر 12 ہوگیا۔