لاہور (کلچرل رپورٹر ) اداکارہ ماورا حسین نے سفید لباس پہن کردُنیا بھرکے طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ ماورا حسین نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے آج خاص طور پر سفید رنگ کا لباس اِس لیے پہنا ہے تاکہ میں دُنیا بھر کے تمام طبی عملے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرسکوں جو کورونا وائرس کی جنگ میں ہمارے لیے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔‘