لاہور(شوبز ڈیسک) طاہرجبارپروڈکشن نے اپنا نیا گیت ’’وہ جو پیار‘‘لانچ کردیا ۔ اس مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی ای او طاہر جبار کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب میں طاہر جبار پروڈکشن کی ماڈلز سدرا علی ، صبانور ، صبارائو ، سونیا ، مہوش ، رمشا کے علاوہ دیگر اداکاروں اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔’’ وہ جو پیار ہے ‘‘طاہر جبار نے لکھا اور اپنی آواز میں پیش کیا ہے جبکہ اس کی ڈائریکشن کے فرائض بھی خود سر انجام دئیے ہیں۔ میوزک نوید سمی نے دیا ہے ۔ گیت کو طاہرجبار پروڈکش کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ اسے نجی چینلز سے بھی پیش کیا جائے گا۔