ملتان(جنرل رپورٹر) نیب ملتان کے دفتر میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی افسر و ملازم دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کا استعمال نہیں کر سکے گا۔حساس معلومات لیک ہونے کے پیش نظر سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگائی گئی۔